کراچی (کرائم رپورٹر) شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عثمان خاضخیلی گوٹھ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں میمن گوٹھ تھانے میں تعینات پولیس اہلکار عبدالکریم ڈاگرو شہید ہوگئے۔ Karachi Flooded Again | Thado Dam, Malir Nadi Overflow | Urban Flooding Disaster کرائم سین یونٹ اور پولیس کی بھاری نفری واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، فائرنگ کے محرکات اور ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔