بنوں (اسٹاف رپورٹر) آج صبح بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج دہشت گردوں نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر بزدلانہ حملے کی کوشش کی، جسے پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں نے جرات و بہادری سے ناکام بنا دیا۔
Karimabad Bazaar Band | Traders Diwala Ke Qareeb | Karachi Underpass Problem
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے سیکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش میں تھے۔ گاڑی ہیڈکوارٹرز کی بیرونی دیوار سے ٹکرا کر زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں دیوار منہدم اور قریبی سویلین انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ دھماکے میں تین شہری زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ایف سی اور پاک فوج کے 6 جوان دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ جوابی کارروائی میں فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ علاقے کو کلیئر کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ حملہ بھارت کی پراکسی جنگ کا حصہ ہے تاکہ پاکستان کو غیر مستحکم کیا جا سکے، مگر دشمن کی یہ سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ مسلح افواج اور سیکیورٹی ادارے ہر محاذ پر دشمن کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
