کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت حقوق کراچی مارچ کے شرکاء پریس کلب پہنچنا شروع ہوگئے۔ مارچ میں شریک افراد نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں اور حکومت کی نااہلی و بے حسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کر رہے ہیں۔ پریس کلب کے باہر نماز عصر ادا کی گئی جس کے بعد شرکاء ریلی کی صورت میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب روانہ ہوں گے۔
ریلی کے شرکاء حکومت سے کراچی کے مسائل حل کرنے، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بلدیاتی نظام کو مؤثر بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔