کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں سرگرم نیٹ ورکس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔
آرٹس کونسل کراچی میں ’’کراچی کے غیر مسلم کرکٹرز‘‘ کتاب کی رونمائی، مقررین کا خراجِ تحسین
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم اور اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں محمد یوسف، عبدالقادر اور محمود علی شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو سلطان روڈ اور کلفٹن کے مختلف مقامات سے اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جب وہ غیر قانونی طور پر رقوم کی ترسیل کر رہے تھے۔
کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 76 لاکھ 95 ہزار روپے سے زائد نقدی اور 5 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ حکام کے مطابق ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے ذریعے سرگرم تھے۔ انہیں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

