کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن مدد کورنگا ڈپٹی کمشنر ساوتھ کا وفد سے ملاقات میں اعلان

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

KARACHI BASKETBALL ASSOCIATION
KARACHI-SINDH

DATED: 16TH JANUARY-2024
کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن مدد کورنگا ڈپٹی کمشنر ساوتھ کا وفد سے ملاقات میں اعلان

کراچی(تشکُّر نیوز رپورٹنگ، ) ڈپٹی کمشنر ساوتھ کیپٹن الطاف حسین ساریو نے اعلان کیا ہے کہ وہ کھیلوں کے فروغ کے لئے کھلاڑیوں اور آرگنائزر کی بھرپور مدد کرینگے، یہ اعلان انھوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں ملنے والے کھیلوں کے

وفد سے ملاقات مین اپنے دفتر میں کیا، اس موقع پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن نیشنل کالج سعیدہ افتخار اور گورنمنٹ کالج لائنز ایریاکی DPE عظمہ شیخ بھی موجود تھی، ڈپٹی کمشنر ساوتھ نے کہا کہ کھیل ملک کا اہم حصہ ہے اور کھیل کے میدان سے صحت مند دماغ اور جسم میسر آتا ہے اورمیری دلی خواہش ہے کہ ڈسٹرکٹ ساوتھ کے کھلاڑی ملک میں اپنا نام روشن کریں، انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ساوتھ نے باسکٹ بال، فٹبال، باکسنگ، کراتے، گدھا گاڑی ریس میں بڈا نام پیدا کیا ہے اور میں جب تک اس ضلع میں موجود ہوں تسلسل کے ساتھ مہانہ بنیادوں پر کھیلوں کے مقابلے جاری رہینگے، انھوں نے اس موقع پر وفد کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، انھوں نے غلام محمد خان کی درخواست پر کمشنر کراچی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب مین جو کہ 24 جنوری کو انترنیشنل عبدالناسر باسکٹ بال کورٹ پر منعقد ہوگی اس کا مہمان خسوصی بننا قبول کرلیا، قبل ازین غلام محمد خان اور وفد کے اراکین نے ڈپتی کمشنر ساوتھ کا کھیلوں کے فروغ میں بھرپور سرپرستی کرنے پر اظہار تشکر کیا اور ان کو کراچی کے کھلاڑیوں کی جانب سے سوینئر بھی پیش کیا۔

                                                          جاری کردہ۔ میڈیا کوارڈینیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!