یورپ کی سب سے بڑی فٹبال لیگ چیمپئنز لیگ کے ڈرا میں اس سیزن کے بڑے مقابلے طے ہوگئے ہیں، جہاں لیورپول اور مانچسٹر سٹی دونوں کا سامنا ریال میڈرڈ سے ہوگا، جبکہ دفاعی چیمپئن پیرس سینٹ جرمین (PSG) کو بارسلونا اور بائرن میونخ جیسے سخت حریف ملے ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ سوات کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تیاری
اسپین کے کلب ریال میڈرڈ اینفیلڈ میں پریمیئر لیگ چیمپئن لیورپول کے خلاف میدان میں اترے گا، جبکہ گھریلو میدان پر مانچسٹر سٹی سے ٹکرائے گا۔ یہ مقابلے گروپ مرحلے کے سب سے بڑے فکسچر قرار دیے جارہے ہیں۔ سابق لیورپول اسٹار ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ ریال کے ہمراہ اپنے پرانے کلب کے خلاف کھیلیں گے۔
لیورپول کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر اٹلیٹکو میڈرڈ، پی ایس وی آئندھوون اور قرا باغ کا سامنا بھی کرنا ہوگا، جبکہ بیرون ملک انہیں انٹر میلان، آئنٹراخت فرینکفرٹ، مارسیلی اور گالاتاسرائے سے کھیلنا ہے۔ کوچ آرنے سلاٹ نے کہا کہ ڈرا مشکل ضرور ہے لیکن ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
مانچسٹر سٹی کو گھریلو میدان پر بوروسیا ڈورٹمنڈ، بائر لیورکوسن، ناپولی اور گالاتاسرائے کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا، جبکہ انہیں ویارئیل، مونا کو اور ناروے کے کلب بوڈو/گلمٹ کے خلاف باہر جانا ہوگا۔ ناپولی کے خلاف میچ میں کےون ڈی بروئن، جو اس سیزن میں اٹلی منتقل ہوئے، سٹی کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
دوسری جانب PSG کا ٹکراؤ بائرن میونخ اور بارسلونا سے ہوگا، ساتھ ہی انہیں ٹوٹنہم ہاٹسپر اور نیو کیسل یونائیٹڈ جیسے کلبوں سے بھی کھیلنا پڑے گا۔ کوچ لوئیس اینریکے نے کہا کہ "گزشتہ سیزن ماضی کا قصہ ہے، اس بار ہمارا فوکس دفاعی ٹائٹل جیتنے پر ہے۔”
یورپ کے نئے فارمیٹ کے مطابق اس بار 36 کلب ایک ہی لیگ میں شامل ہیں، اور ہر ٹیم 8 مختلف حریفوں کے خلاف 8 میچز کھیلے گی۔ ٹاپ آٹھ ٹیمیں براہ راست پری کوارٹر فائنل میں جائیں گی، جبکہ نویں سے 24 ویں نمبر پر رہنے والی ٹیموں کو ناک آؤٹ پلے آف کھیلنا ہوگا۔
مزید دلچسپ فکسچرز میں بارسلونا کا چیلسی اور نیو کیسل کا دورہ، آرسنل کے مقابلے بائرن اور اٹلیٹکو میڈرڈ کے ساتھ شامل ہیں۔ نئے آنے والے قازقستانی کلب کیرات الماتی ریال میڈرڈ کی میزبانی کریں گے، جبکہ قبرصی کلب پافوس چیلسی سے کھیلنے لندن جائیں گے۔
یوفا کے مطابق میچز کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا اور آخری گروپ میچ 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ فائنل 30 مئی کو ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں ہوگا، جو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔
