غذر کے گاؤں روشان تلی داس میں گلیشیئر جھیل پھٹنے سے سیلاب، پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن

ضلع غذر کے گاؤں روشان تلی داس میں گلیشیئر جھیل پھٹنے سے اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں کئی علاقے زیر آب آگئے اور آمد و رفت کے راستے بند ہوگئے۔ اس صورتحال کے باعث متعدد خاندان محصور ہو کر مشکلات کا شکار ہوگئے۔

K-Electric Exposed | Karachi Mein Do Bhai Current Se Jaan Gawa Baithe | CEO KE Case Darj

پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا۔ امدادی کارروائیوں میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو سیلابی پانی سے نکال کر فوری طور پر محفوظ علاقوں میں پہنچایا گیا۔

متاثرہ افراد اور مقامی عمائدین نے پاک فوج کے بروقت اقدامات اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاک فوج کے فوری ردعمل نے قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “غذر کے گاؤں روشان تلی داس میں گلیشیئر جھیل پھٹنے سے سیلاب، پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!