بلوچستان میں یومِ آزادی پر بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام، بیوٹم یونیورسٹی کا پروفیسر گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سکیورٹی فورسز نے یومِ آزادی پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بیوٹم یونیورسٹی کے 18ویں گریڈ کے پروفیسر عثمان قاضی کو گرفتار کرلیا، جس نے دہشت گردوں کی سہولت کاری کا اعتراف بھی کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور دیگر سکیورٹی ادارے صوبے میں امن کے قیام کے لیے دن رات سرگرم ہیں۔

کراچی میں متوقع بارشوں کے پیش نظر واٹر کارپوریشن کا عملے کی چھٹیوں پر پابندی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گرفتار لیکچرار نے اپنے اعترافی بیان میں تسلیم کیا کہ وہ دہشت گردوں کے لیے ٹیلی گرام ایپلی کیشن کے ذریعے رابطے رکھتا تھا، اسلحہ فراہم کرتا رہا اور ریاست کے خلاف سہولت کار کے طور پر کردار ادا کیا۔ عثمان قاضی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ریاست نے اسے عزت و مقام دیا لیکن اس نے ریاست کے ساتھ غداری کی، اور اب وہ اپنی حرکت پر نادم ہے۔

عثمان قاضی نے انکشاف کیا کہ اس نے ایک پستول دہشت گرد تنظیم کی خاتون کارکن کے حوالے کیا، جو سرکاری افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہوا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر حملے میں بھی یہی لوگ ملوث تھے، جبکہ بلوچستان میں محرومی صرف ایک پروپیگنڈا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت ملک توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بھی بلیک میل کر کے دہشت گردی میں استعمال کیا جا رہا ہے، اس کے خلاف سخت قوانین کی ضرورت ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پروفیسر اگر دہشت گرد بن جائے تو کیا گلے میں ہار ڈالا جائے؟ یہ لوگ جو معصوم شہریوں کے قاتل ہیں ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں تاکہ کوئی انہیں گمراہ کن عناصر کے ہاتھوں نہ کھیلائے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ تحقیقات کے دوران مزید سہولت کار اور پروپیگنڈا نیٹ ورکس سامنے آئیں گے، ریاست دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑ رہی ہے اور ہمیں اپنی کامیابیوں کو بھی تسلیم کرنا چاہیے۔

One thought on “بلوچستان میں یومِ آزادی پر بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام، بیوٹم یونیورسٹی کا پروفیسر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!