آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کی پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقات

آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کی پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقات

پی ایس ایل کے کراچی میں منعقد ہونے والے میچز کے دوران سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے گفتگو۔

پی ایس ایل کی سیکورٹی کے لیے مربوط کنٹی جینسی پلان ترتیب دیا جائے گا۔

کراچی(تشکُّر نیور) آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی اور17 فروری 2024 سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے 9 ویں سیزن سمیت پی سی بی کے تحت کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے دیگر مختلف میچوں کے دوران سیکورٹی اقدامات اور دیگر ضروری امور پر گفتگو کی

۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایاجائے گا اور اس سلسلے میں کنٹی جینسی پلان بھی مرتب کیاجائے گا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس نے ہمیشہ ہر اہم ایونٹ میں سیکیورٹی اقدامات کو ہمہ وقت الرٹ اور مستعد رہتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پی ایس ایل کرکٹ میچز کے موقع پر سیکیورٹی کے مجموعی امور کو ہر لحاظ سے فول پروف اور غیر معمولی بنایا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی زکاء اشرف نے پی ایس ایل میچز کے لیئے مجوزہ کنٹی جینسی پلانز اور اسکی ترجیحات پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنی اور پی ایس ایل انتظامیہ و عہدیداران کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!