...

پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے

تشکُّر نیوز ویب ڈیسک

مزید سیکڑوں افغان باشندے واپس چلے گئے، مجموعی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار سے متجاوز
پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے

ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 14 جنوری کو مزید 837 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، گزشتہ روز اپنے وطن واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں میں 243 مرد، 206 خواتین اور 388 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 52 گاڑیوں میں 87 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 15 جنوری مجموعی طور پر 4 لاکھ 68 ہزار 151 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.