78واں جشنِ آزادی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب، خدمت اور یکجہتی کا عزم

کراچی — وطنِ عزیز پاکستان کے 78ویں جشنِ آزادی کے موقع پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں قومی پرچم کشائی کی شاندار اور پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کا مقصد آزادی کی خوشیوں کو ملی جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منانا تھا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی تھے، جن کے ہمراہ ادارے کے اعلیٰ حکام، افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

78واں یومِ آزادی: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی مبارکباد، پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

شرکاء نے پرچم کشائی کے موقع پر وطن سے محبت اور قربانی کے جذبے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سی ای او احمد علی صدیقی نے پوری قوم کو جشنِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیوں کے بعد پاکستان کا خواب حقیقت میں بدلا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن صرف نعرے لگانے کا نہیں بلکہ عملی خدمت اور محنت کا تقاضا کرتا ہے۔

احمد علی صدیقی نے کہا کہ پانی ہر گھر تک پہنچانا ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے، اس لیے تمام افسران و ملازمین اپنی ڈیوٹی کو ایک مشن سمجھ کر انجام دیں۔ انہوں نے عہد کیا کہ کراچی میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

سی ای او نے کہا کہ کراچی اور ملک کی ترقی کے لیے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان ملے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

WhatsApp Image 2025 08 14 at 3.35.22 PM 1 WhatsApp Image 2025 08 14 at 3.35.22 PM 2 WhatsApp Image 2025 08 14 at 3.35.23 PM WhatsApp Image 2025 08 14 at 3.35.23 PM 1 WhatsApp Image 2025 08 14 at 3.35.23 PM 2 WhatsApp Image 2025 08 14 at 3.35.24 PM WhatsApp Image 2025 08 14 at 3.35.24 PM 1

63 / 100 SEO Score

One thought on “78واں جشنِ آزادی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب، خدمت اور یکجہتی کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!