یومِ آزادی — گورنر اسٹیٹ بینک کا معیشت کو مضبوط بنانے اور مہنگائی مزید کم کرنے کا عزم

کراچی — اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں یومِ آزادی کی خصوصی تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پرچم کشائی اور شجرکاری کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دن ہم یہ عہد کریں کہ آنے والی نسلوں کے معاشی مستقبل کو مضبوط بنائیں گے۔

گوگل کا یومِ آزادی پر سبز ہلالی پرچم والا خصوصی ڈوڈل

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں مالی مشکلات کا سامنا کیا، تاہم گزشتہ دو برس میں نمایاں معاشی پیش رفت ہوئی ہے۔ مئی 2023ء میں افراطِ زر 38 فیصد تھی، جو مئی 2025ء میں کم ہو کر 3.2 فیصد رہ گئی۔ مالی سال 2025ء کے اختتام پر زرمبادلہ ذخائر تین گنا بڑھ کر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، جبکہ 38.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر نے کرنٹ اکاؤنٹ کو سرپلس میں رکھا۔

جمیل احمد نے بتایا کہ پاکستان کی بیرونی معاشی پوزیشن بہتر ہوئی اور تین عالمی ایجنسیوں نے ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کیا۔ اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں نے ایس ایم ایز اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکاری کو فروغ دینے کے لیے "راست” کے ذریعے ادائیگیوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اور بینک اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ کار مزید آسان بنا دیا گیا ہے، اب ہر شہری گھر بیٹھے اکاؤنٹ کھلوا سکے گا۔

گورنر نے قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کے ساتھ اپنی تقریر ختم کرتے ہوئے کہا کہ قومی عزم ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کو مضبوط، خود کفیل اور خوشحال پاکستان دے کر جائیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ آزادی — گورنر اسٹیٹ بینک کا معیشت کو مضبوط بنانے اور مہنگائی مزید کم کرنے کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!