یومِ آزادی — شاہد آفریدی، سرفراز احمد اور فخر عالم کے قوم کے نام پیغامات

کراچی — پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر معروف کرکٹرز اور فنکاروں نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اتحاد، ذمہ داری اور امن کا پیغام دیا۔

یومِ آزادی — گورنر اسٹیٹ بینک کا معیشت کو مضبوط بنانے اور مہنگائی مزید کم کرنے کا عزم

سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 اگست کا دن صرف جشن منانے کا نہیں بلکہ ذمہ داریوں کے احساس کو تازہ کرنے کا بھی دن ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ میری طرف سے پوری قوم کو 14 اگست کی مبارکباد ہو۔ معرکۂ حق میں اللہ تعالیٰ نے جو فتح دی، اس کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے۔ دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، جس نے ہمیشہ امن اور یکجہتی کی بات کی ہے۔ "پاکستان پائندہ باد، افواجِ پاکستان زندہ باد”۔

اداکار و گلوکار فخر عالم نے کہا کہ اس سال ہم صرف آزادی ہی نہیں بلکہ معرکۂ حق کی کامیابی کا جشن بھی منا رہے ہیں۔ جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا، پوری قوم متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرتی رہی ہے۔ ہمارے ملی نغموں کی گونج دشمن کی سرحدوں تک سنائی دینی چاہیے، کیونکہ دشمن جب بھی ہمیں آزمائے گا، ناکام ہی ہوگا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ آزادی — شاہد آفریدی، سرفراز احمد اور فخر عالم کے قوم کے نام پیغامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!