یومِ آزادی پر سندھ کی ہندو برادری کا پاکستان سے اظہارِ محبت اور وفاداری

کراچی — پاکستان کے سبز و سفید پرچم کا امتزاج اس کی مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے۔ گہرا سبز رنگ 96.35 فیصد مسلم اکثریت جبکہ سفید رنگ 3.65 فیصد غیر مسلم شہریوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ غیر مسلم پاکستانیوں میں سب سے بڑی تعداد ہندو کمیونٹی کی ہے، جن میں سے اکثریت صوبہ سندھ میں آباد ہے۔ مردم شماری 2023ء کے مطابق ملک میں ہندوؤں کی کل تعداد 38 لاکھ 67 ہزار 729 ہے، جن میں سے 35 لاکھ 75 ہزار 848 سندھ میں رہائش پذیر ہیں۔

Karachi ke Masail vs Governor ka Dance | Awam ka Sawaal Kon Aa Rahe Hain? | Dumper Accidents

یومِ آزادی کے موقع پر سندھ کی ہندو برادری نے پاکستان کے ساتھ اپنی وفاداری اور محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ کھپرو کے سماجی کارکن گینو پرمار نے بتایا کہ ان کے آباؤ اجداد نے 1947ء میں بھارت ہجرت نہیں کی، بلکہ اپنی دھرتی سے جڑے رہے۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستان بننے کے بعد ذات پات کے نظام میں بہتری آئی اور تعلیم و روزگار کے مواقع بڑھے۔

سکھر کے ڈاکٹر وجے کمار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی آزادی "فرسٹ کلاس” ہے، مندروں کی دیکھ بھال اچھی ہوتی ہے اور ہندو، مسلم برادریاں ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہوتی ہیں۔ جبری شادیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں ایسے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

کنری کے سمیڑا رام چوہان نے بتایا کہ ان کی برادری کے ہیرو روپلو کولہی نے آزادی کے لیے انگریزوں سے طویل جدوجہد کی۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستان بننے کے بعد قانون سازی سے فوج سمیت تمام اداروں کے دروازے اقلیتوں کے لیے کھل گئے۔

رادھا بھیل نے کہا کہ شیڈولڈ کاسٹ نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا، اور جوگندر ناتھ منڈل کے ووٹوں سے ضلع سلہٹ پاکستان میں شامل ہوا۔ ان کے مطابق تعلیم ہی پسے ہوئے طبقے کی زندگی بدل سکتی ہے۔

ڈاکٹر رتنا دیوان نے بتایا کہ ان کے دادا نے 1947ء میں بھارت جانے کے بجائے گھوٹکی میں اپنا مندر اور دھرتی نہیں چھوڑی۔ وہ کہتی ہیں کہ ملک بھر میں ہندو کمیونٹی کو اپنے تہوار منانے کی مکمل آزادی ہے اور مسلم برادری ہر موقع پر تعاون کرتی ہے۔

لاڑکانہ کے راجکمار مورپانی کا کہنا تھا کہ ہندو اور مسلم دوست ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل کر رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہوتے ہیں۔

یومِ آزادی کے موقع پر سندھ کی ہندو برادری سبز و سفید لباس پہن کر ریلیوں، تقریبات اور قومی ترانوں کے ذریعے اپنی حب الوطنی کا عملی اظہار کرتی ہے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ آزادی پر سندھ کی ہندو برادری کا پاکستان سے اظہارِ محبت اور وفاداری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!