سکھر میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر تاریخی تقریب، 3080 بچوں نے بنایا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم

سکھر (اسٹاف رپورٹر) یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی خوشی میں سکھر میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم بنایا گیا۔ تقریب میں 3080 سے زائد بچوں نے سبز و سفید رنگ میں قومی پرچم تشکیل دیا، جبکہ سینکڑوں شہری اس تاریخی لمحے کے گواہ بنے۔

اے وی ایل سی کی شاندار کارروائیاں، تین گینگز کے 9 ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد

بچوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا اور فضا پاکستان زندہ باد اور پاک افواج کے نعروں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ انسانی قومی پرچم معرکہ حق کی فتح اور قومی اتحاد کی علامت ہے، دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ قوم ہر چیلنج پر اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

میئر سکھر نے کہا کہ 10 مئی کو بھی قوم نے اسی جذبے سے دشمن کو شکست دی تھی۔ ارسلان اسلام شیخ نے مزید کہا کہ دشمن کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ اگر آئندہ کوئی مذموم کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “سکھر میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر تاریخی تقریب، 3080 بچوں نے بنایا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!