اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ امریکہ کے بعد پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جس کے نتیجے میں بھارت کا دہشتگردانہ کردار ایک بار پھر سامنے آ گیا ہے۔
گڈاپ پولیس کی بڑی کارروائی؛ کیٹیگری +A کا منشیات فروش گرفتار، 2 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی سے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آیا۔ امریکہ کی جانب سے ’’فتنہ الہندوستان‘‘ (BLA) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا اس سفارتی و عسکری کاوش کا عملی ثبوت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ فتنہ الہندوستان کے ساتھ براہِ راست روابط میں رہی اور پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے مالی و لاجسٹک مدد فراہم کی۔ بھارت نے ان دہشتگردوں کو اپنے ملک میں علاج اور سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ گودی میڈیا کے ذریعے ان کی کارروائیوں کو جواز فراہم کرنے کی کوشش بھی کی۔
مزید بتایا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی مشیر اجیت دوول نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے روابط کا اعتراف کیا، جبکہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے یہ عزائم نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔
