ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام معرکہ حق و یوم آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ، ایف سی ایریا اسکول فاتح قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت معرکہ حق اور یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز پیر کو نمائشی کرکٹ میچ سے ہوا۔ یہ ٹورنامنٹ عید گاہ کرکٹ گراؤنڈ ناظم آباد میں منعقد کیا گیا جس میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔

گارڈن میں غیرقانونی پانی کی لائن کی نشاندہی پر سماجی کارکن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا کہ معرکہ حق میں افواجِ پاکستان نے شاندار کردار ادا کیا، جو ہمارے لیے عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیغام کو ہر میدان میں اپنا کر باطل قوتوں کا ایمان اور حوصلے سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی سندھ عامر صدیقی، ایڈوائزر محتسب اعلیٰ سندھ فصیح الدین خان، چیئرمین سکھر بورڈ ڈاکٹر زاہد چنڑ، مختلف اسکول ایسوسی ایشنز کے سربراہان، بورڈ افسران، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عامر صدیقی نے کہا کہ غلام حسین سوہو کی قیادت میں بورڈ میں مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے، اور وطن کی حفاظت و بقا کے لیے ہر فرد کو اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہئیں۔

ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ایف سی ایریا، ممتاز گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول فردوس کالونی، فاطمیہ بوائز سیکنڈری اسکول نمائش چورنگی اور رینجرز پبلک اسکول ناظم آباد نے حصہ لیا۔ فائنل میں ایف سی ایریا اسکول نے فردوس کالونی اسکول کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

تقسیم انعامات کی تقریب میں چیئرمین سکھر بورڈ ڈاکٹر زاہد چنڑ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو شیلڈز اور میڈلز دیے اور کہا کہ اس طرح کے مقابلے طلباء میں خود اعتمادی اور ٹیم ورک کو فروغ دیتے ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام معرکہ حق و یوم آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ، ایف سی ایریا اسکول فاتح قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!