شاہراہ نور جہاں پولیس کی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر تھانہ شاہراہ نور جہاں پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم حمزہ ولد عمر محمد کو مین روڈ، مدینہ مسجد کے قریب، بلاک R نارتھ ناظم آباد سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔

این ای ڈی یونیورسٹی میں معرکہ حق جشنِ آزادی کیک کاٹ کر منایا گیا، سائبر وار پر لیکچر

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 585/2025، دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت تھانہ شاہراہ نور جہاں میں درج کرلیا گیا ہے۔ قبل از گرفتاری ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہوئی تھی، جس میں اسے واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے، جس میں مقدمہ نمبر 754/2023 (دفعہ 353/324/34) اور مقدمہ نمبر 756/2023 (دفعہ 23(i)A) تھانہ پیرآباد میں درج ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “شاہراہ نور جہاں پولیس کی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!