25 اگست کے بعد صرف ٹریکر اور کیمرے والے ڈمپر سڑکوں پر چلیں گے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے خبردار کیا ہے کہ 25 اگست کے بعد صوبے میں صرف وہی ڈمپر سڑک پر چل سکیں گے جن میں ٹریکر اور کیمرے نصب ہوں گے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ حکومت اپنا کام کررہی ہے، اگر کوئی بدمعاشی کرے گا تو اسے اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔ ان کے بیان پر اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور نعرے بازی کی۔

یومِ آزادی اور معرکہ حق باسکٹ بال فیسٹول 13 اگست کو آرام باغ میں ہوگا

شرجیل میمن نے راشد منہاس روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا، لیکن کچھ عناصر نے سڑکوں پر آکر 7 ڈمپرز کو آگ لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی، کیونکہ شہر میں کسی بھی قیمت پر دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈمپر مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ 25 اگست کے بعد صرف ٹریکر اور کیمرے والے ڈمپر ہی چل سکیں گے۔ وزیر کا کہنا تھا کہ ایک ڈرائیور کو اتنا تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ کومہ میں چلا گیا، جان بوجھ کر شہر میں فساد پھیلایا جا رہا ہے، اور ایم کیو ایم نے اس معاملے پر بھی سیاست کی۔

سینئر وزیر نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سب سے زیادہ مستفید ہونے والی خواتین اقلیتی برادری سے ہیں، لیکن اقلیتوں کے حقوق کی قرارداد کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو نفرت پھیلانے کے مترادف ہے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “25 اگست کے بعد صرف ٹریکر اور کیمرے والے ڈمپر سڑکوں پر چلیں گے، شرجیل میمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!