کراچی — اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے سہراب گوٹھ ٹاؤن میں ’’معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے پرجوش اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام چیئرمین ٹاؤن لالا عبدالرحیم کی زیرِ نگرانی 9 اگست 2025 کو منعقد ہوا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کورنگی میں نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی کارروائی، 4 کلو 800 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد، ایک گرفتار
تقریب میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سمیت پارٹی عہدیداران اور منتخب بلدیاتی نمائندے مہمانِ خصوصی تھے۔
نامور فنکاروں اور اداکاروں نے ملی نغمے اور ثقافتی پرفارمنسز پیش کیں، جبکہ کیک کاٹنے اور شاندار آتشبازی کے مناظر نے حاضرین کو محوِ حیرت کر دیا۔
چیئرمین لالا عبدالرحیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، اور وطن کی ترقی و خوشحالی کے لیے اتحاد اور مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے۔

