کراچی (اسٹاف رپورٹر) — وزیر برائے انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر نارکوٹکس کنٹرول وِنگ ڈسٹرکٹ کورنگی کے AETO خواجہ وسیم کی قیادت میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے 4 کلو 800 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی۔
سعودآباد میں ویگو گاڑی چھیننے کی واردات ناکام، پولیس مددگار 15 کا فوری ایکشن
پولیس کے مطابق ملزم گڑ کی بوری میں پیشہ ورانہ انداز میں چرس چھپا کر بس کے ذریعے پنجاب سے کراچی لا رہا تھا۔ کارروائی تکنیکی اور انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد جاوید اقبال ولد علی محمد کے نام سے ہوئی، جو بین الصوبائی منشیات گروہ کا رکن ہے اور پہلے باڑہ پشاور، پھر پنجاب اور کراچی تک منشیات سپلائی کرتا تھا۔
ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اسمگل شدہ چرس کراچی کے مختلف منشیات ڈیلرز کو فراہم کرتا ہے۔ پولیس نے سندھ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز (CNS) ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ نمبر 13/2025 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دیگر شریک ملزمان کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔
