کراچی میں ڈمپر حادثہ: آفاق احمد کا اظہار افسوس، سندھ حکومت پر ڈمپر مافیا کی پشت پناہی کا الزام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں ڈمپر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا کی پشت پناہی کر رہی ہے اور شہر کی سڑکیں شہریوں کے لیے "موت کا کنواں” بن چکی ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ کی صدارت میں چہلمِ شہدائے کربلا کی سیکیورٹی اجلاس — فُل پروف انتظامات کی ہدایت

آفاق احمد نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ ادارے اور سندھ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ڈمپر کھلے عام سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس المناک سانحے کی ایف آئی آر ڈمپر مافیا کے سرغنہ اور سندھ حکومت کے خلاف درج کی جائے۔

یہ بیان مہاجر قومی موومنٹ کے شعبہ نشر و اشاعت کی جانب سے جاری کیا گیا۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!