ڈی جی رینجرز (سندھ) کا سائیٹ ایسوسی ایشن کا دورہ، صنعتکاروں کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کا دورہ کیا، جہاں پیٹرن اِن چیف زبیر موتی والا اور دیگر ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر صنعتکاروں نے حالیہ آپریشن "بنیان المرصوص” (معرکہ حق) میں شاندار کامیابی پر دفاعی و سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد دی اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کی صدارت میں چہلمِ شہدائے کربلا کی سیکیورٹی اجلاس — فُل پروف انتظامات کی ہدایت

میجر جنرل محمد شمریز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور تاجر برادری ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بالخصوص انڈسٹریل ایریاز میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پاکستان رینجرز (سندھ) بھرپور اقدامات جاری رکھے گی، تاکہ کاروباری طبقہ بلا خوف و خطر اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔

ڈی جی رینجرز نے بزنس کمیونٹی کے خدشات کے فوری حل کے لیے پولیس و دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت دی۔ صنعتکاروں نے امن و امان کی بحالی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے رینجرز کے اقدامات میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی رینجرز (سندھ) کا سائیٹ ایسوسی ایشن کا دورہ، صنعتکاروں کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!