ایس ایس پی ایسٹ کی صدارت میں چہلمِ شہدائے کربلا کی سیکیورٹی اجلاس — فُل پروف انتظامات کی ہدایت

کراچی (کرائم رپورٹر) — ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کی زیرِ صدارت چہلمِ شہدائے کربلا کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے پولیس افسران، جلوسوں کے منتظمین اور اسکاؤٹس کے نمائندے شریک ہوئے۔

سندھ میں مون سون کی طاقتور واپسی متوقع — کراچی سمیت کئی شہروں میں بارشوں کا امکان

اجلاس میں منتظمین نے اپنے سیکیورٹی مسائل سے ایس ایس پی ایسٹ کو آگاہ کیا، جس پر ایس ایس پی نے فوری حل کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کنٹیجنسی پلان کے مطابق تمام افسران و اہلکار مقررہ وقت پر اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نشتر پارک اور مرکزی جلوس کے راستوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے کلیئر کرایا جائے گا جبکہ پولیس افسران جلوسوں کے منتظمین سے 24 گھنٹے رابطے میں رہیں گے۔

ایس ایس پی ایسٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تمام امام بارگاہوں میں ہونے والی مجالس اور جلوسوں کو فُل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ عزاداران بغیر کسی خوف و خطر کے مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

WhatsApp Image 2025 08 10 at 1.54.00 PM WhatsApp Image 2025 08 10 at 1.54.00 PM 1

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی ایسٹ کی صدارت میں چہلمِ شہدائے کربلا کی سیکیورٹی اجلاس — فُل پروف انتظامات کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!