ملک دشمن سازشوں کا مقابلہ اتحاد سے ہی ممکن ہے، حکمران عوامی مسائل حل کریں: محمد شاداب رضا نقشبندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر): پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ تعصب، تنگ نظری اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے تمام اکائیوں کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان کو تقسیم در تقسیم کر کے کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، مگر ہم ملک دشمن قوتوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

کراچی اور پورٹ قاسم میں پاک بحریہ کی دو روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس مشق کا انعقاد

انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ملک میں یکجہتی، استحکام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی، اور ملک کی سلامتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ اگر جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے تو حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عوامی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام، مہنگائی پر قابو پانے اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام طبقات کو متحد ہو کر عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی کارکردگی مایوس کن ہے، عوام غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، جبکہ کرپشن اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل جوں کے توں برقرار ہیں۔

پاکستان سنی تحریک ہر فورم پر عوام کے معاشی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کی آواز بلند کرتی رہے گی۔ محمد شاداب رضا کا کہنا تھا کہ بیرونی قرضوں پر انحصار معیشت کو مستحکم نہیں کرتا بلکہ سخت شرائط کے باعث عوام مزید مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ایسی پالیسیاں مرتب کی جائیں جن سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں، غربت کا خاتمہ ہو اور نوجوانوں کو روشن مستقبل ملے۔

سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کرنا ہوگا، حکومت کا فرض ہے کہ عوام کو جدید تعلیم، سستا انصاف، صحت اور روزگار فراہم کرے۔ کرپشن اور بدعنوانی نے ملک کو غیر مستحکم کیا ہے، اور حکمرانوں کے دعووں کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں ملا۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “ملک دشمن سازشوں کا مقابلہ اتحاد سے ہی ممکن ہے، حکمران عوامی مسائل حل کریں: محمد شاداب رضا نقشبندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!