راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک اور پرجوش استقبال کیا گیا۔ طلباء نے کھڑے ہو کر ان کا خیرمقدم کیا اور "پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
تھانہ شاہرہ نور جہاں کی موٹر سائیکل لفٹر کے خلاف کامیاب کارروائی، ایک گرفتار
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کے ساتھ ایک خصوصی سوال و جواب کا انٹریکٹو سیشن منعقد کیا۔ طلباء نے اس سیشن کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست مخالف عناصر نوجوانوں کو مسلح افواج سے دور نہیں کر سکتے۔
طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "مسلح افواج ہم سے ہیں اور ہم مسلح افواج سے ہیں۔” انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ "ہم پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر بدنیتی کے خلاف اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہیں گے۔”
تقریب کے دوران قومی ترانہ پرجوش انداز میں پڑھا گیا اور "ہمیشہ زندہ باد” کے نعرے فضا میں گونجتے رہے، جس سے محب وطن جذبے کو جِلا ملی۔
