کراچی: تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر) — ایسٹ زون کے تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سکھر: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تین ملزمان کو 5 سال قید اور بھاری جرمانہ

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اسد عرف شینا ولد رحیم خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے ایک غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی ہے، جو اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں سے حاصل کی گئی تھی۔

پولیس نے ملزم کے زیر استعمال سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبر KDF-3984 بھی برآمد کرلی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 29/2025، بجرم دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ رضویہ میں پہلے سے درج تھا۔

گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایسٹ زون پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

One thought on “کراچی: تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!