سیکیورٹی ڈویژن نے جولائی 2025 کے لیے "ایمپلائی آف دی منتھ” کا اعلان کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — سیکیورٹی ڈویژن نے اپنے فرض شناس اہلکاروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ماہِ جولائی 2025 کے "ایمپلائی آف دی منتھ” ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد فورس میں کارکردگی، محنت، اور پیشہ ورانہ جذبے کو فروغ دینا ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر سنگین جرائم میں ملوث ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام، ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی سربراہی میں اہلکاروں کی کارکردگی کا منصفانہ اور شفاف جائزہ لیا گیا۔ جانچ کے لیے جن نکات کو مدنظر رکھا گیا ان میں وقت کی پابندی، حاضری، نظم و ضبط، رویہ، فرائض سے وابستگی، SOPs پر عملدرآمد، اور ہنگامی حالات میں ردعمل شامل ہیں۔

ایس ایس یو، سیکیورٹی-I، سیکیورٹی-II، کورٹ پولیس، مددگار 15 اور فارنرز سیکیورٹی سیل سمیت تمام یونٹس سے موصول ہونے والی نامزدگیوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ہر یونٹ سے ایک نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکار کو منتخب کیا گیا۔

جولائی 2025 کے لیے منتخب اہلکار درج ذیل ہیں:

  1. انسپکٹر نوشاد عالم – پولیس مددگار-15

  2. سب انسپکٹر محمد اشرف – کورٹ پولیس

  3. ہیڈ کانسٹیبل 1208 محمد خالد – سیکیورٹی-I

  4. ہیڈ کانسٹیبل 29298 ارشد محمود – سیکیورٹی-II

  5. کانسٹیبل 39831 سجاد حسین – فارنرز سیکیورٹی سیل

  6. کانسٹیبل 536 کاشف خان – ایس ایس یو سندھ پولیس

  7. لیڈی پولیس کانسٹیبل 1793 عتیقہ ظفر – ایس ایس یو سندھ پولیس

ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد نے تمام منتخب اہلکاروں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اہلکار جو مثالی کارکردگی دکھاتے ہیں، نہ صرف اپنی یونٹ کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ اپنے ساتھیوں کے لیے بھی مثال بنتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ایمپلائی آف دی منتھ” کا مقصد صرف انعام دینا نہیں بلکہ فورس کے اندر کارکردگی، شفافیت اور جوابدہی کے کلچر کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

منتخب اہلکاروں کو سیکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کے دوران تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

One thought on “سیکیورٹی ڈویژن نے جولائی 2025 کے لیے "ایمپلائی آف دی منتھ” کا اعلان کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!