کراچی ایئرپورٹ پر سنگین جرائم میں ملوث ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام، ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

کراچی (رپورٹ: نمائندہ خصوصی) — وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے شعبہ امیگریشن نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اغوا جیسے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے سے قبل گرفتار کر لیا۔

بنوں کے علاقے ہوید میں پاک فوج اور پولیس کا کامیاب مشترکہ آپریشن، خوارج کے سہولت کاروں کے گھر مسمار

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم انیق خان کا تعلق کوٹلی، آزاد کشمیر سے ہے اور وہ آزاد کشمیر پولیس کو ایک حالیہ مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف قتل اور اغوا کی دفعات کے تحت گزشتہ ماہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق انیق خان قطر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم ایف آئی اے امیگریشن عملے نے الرٹ ہوتے ہوئے ملزم کو ایئرپورٹ پر ہی دھر لیا۔ ملزم کا نام پہلے سے اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جس کے باعث وہ امیگریشن کلئیرنس حاصل نہ کر سکا۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ گرفتاری کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو آزاد کشمیر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ اسے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جا سکے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی ایئرپورٹ پر سنگین جرائم میں ملوث ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام، ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!