کراچی: سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں صوبائی محتسب کی جانب سے عائد کردہ 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم سندھ ہائیکورٹ کے ناظر کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی۔
سپریم کورٹ: کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کا معاملہ آئینی بینچ کو بھجوا دیا گیا
سندھ ہائیکورٹ میں مونس علوی کی جانب سے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ جرمانہ جمع کروا دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبائی محتسب نے مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر انہیں عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم سندھ ہائیکورٹ نے بعد ازاں مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ عارضی طور پر معطل کر دیا تھا، لیکن ان پر عائد جرمانہ برقرار رکھا تھا۔
