ملیر پولیس کا شرافی گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، اڈے مسمار، تین گرفتار

کراچی (رپورٹ: نمائندہ خصوصی) — ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کی سربراہی میں تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس دوران منشیات کے متعدد اڈے مسمار کردیے گئے اور تین مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

“اجـرک والی نمبر پلیٹ پر زبردستی قبول نہیں، سندھ ہماری زمین ہے: مہاجر رہنما کا دوٹوک موقف”

پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ریڑھی گوٹھ، مانسہراہ کالونی، ہاشم گوٹھ، بند آڈہ اور اطراف کے علاقوں میں جدید ٹیکنیکل ذرائع اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں پولیس کی بھاری نفری، انٹیلیجنس اسٹاف، لیڈی پولیس اور افسران نے حصہ لیا۔

ایس ایس پی ملیر خود موقع پر موجود رہے اور آپریشن کی براہ راست نگرانی کی۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایات دیں کہ منشیات کے تمام اڈے مکمل طور پر ختم کر دیے جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔

پولیس پارٹی نے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیر کر داخلی و خارجی راستے مکمل سیل کر دیے، جبکہ سرچ آپریشن کے دوران باڈی وورن کیمروں اور تلاش ڈیوائسز کا استعمال کیا گیا۔ متعدد مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا۔

کارروائی کے دوران تین ملزمان شہزاد، ایاز اور آمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی چرس اور بھاری مقدار میں فروخت شدہ رقم برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورک میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:

"منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں۔ ضلع ملیر میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔”

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کا دائرہ دیگر علاقوں تک بھی وسیع کیا جائے گا اور ملزمان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

WhatsApp Image 2025 08 07 at 9.31.29 PM WhatsApp Image 2025 08 07 at 9.31.30 PM WhatsApp Image 2025 08 07 at 9.31.30 PM 1 WhatsApp Image 2025 08 07 at 9.31.31 PM WhatsApp Image 2025 08 07 at 9.31.32 PM WhatsApp Image 2025 08 07 at 9.31.32 PM 1 WhatsApp Image 2025 08 07 at 9.31.33 PM WhatsApp Image 2025 08 07 at 9.31.33 PM 1 WhatsApp Image 2025 08 07 at 9.31.34 PM 1 WhatsApp Image 2025 08 07 at 9.31.35 PM WhatsApp Image 2025 08 07 at 9.31.35 PM 1 WhatsApp Image 2025 08 07 at 9.31.36 PM WhatsApp Image 2025 08 07 at 9.31.36 PM 1

One thought on “ملیر پولیس کا شرافی گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، اڈے مسمار، تین گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!