جامعہ این ای ڈی میں "معرکۂ حق جشنِ آزادی” کے تحت والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، طلبا کا جذبہ دیدنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ اسٹوڈنٹ افیئرز کے اسپورٹس سیکشن کے تحت جشنِ آزادی کی تقریبات "معرکۂ حق” کے سلسلے میں آج ایک دلچسپ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں جامعہ کی انٹرورسٹی ٹیموں کے مابین شاندار مقابلے ہوئے، جن میں طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر کھیل کا مظاہرہ کیا۔

چہلم امام حسینؑ کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس، ڈی آئی جی ایسٹ کی سخت ہدایات جاری

جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو ٹیم ورک، اسپورٹس مین اسپرٹ اور باہمی تعاون کی اہمیت سے روشناس کروانا تھا۔

ٹورنامنٹ میں کنٹرولر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر علی حسن محمود، ایڈیشنل کنٹرولر ترنم غفار، مینیجر اسپورٹس ڈاکٹر طارق گجر اور اسسٹنٹ مینیجر اسپورٹس فرخندہ فصیح نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر شریک طلبا کا کہنا تھا کہ "والی بال میں ٹیم کوئی بھی جیتے، اصل فتح پاکستان کی ہوتی ہے”۔ اساتذہ، عملے اور طلبا کی جانب سے اپنی ٹیموں کو دی جانے والی سپورٹ اور جوش و خروش قابلِ دید تھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ایسے مقابلوں کو نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی اس قسم کی سرگرمیوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “جامعہ این ای ڈی میں "معرکۂ حق جشنِ آزادی” کے تحت والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، طلبا کا جذبہ دیدنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!