بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس 15 اگست تک معطل رہنے کا امکان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے، جس کے 15 اگست 2025 تک معطل رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
لانڈھی ایکسپورٹ زون کی گارمنٹس فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی عمارت منہدم 7 افراد زخمی

پی ٹی اے حکام کے مطابق جن اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہے ان میں کوہلو، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، لورالائی، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی اور ہرنائی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر اُٹھایا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی واضح ٹائم فریم یا متبادل انتظامات نہیں بتائے گئے۔

انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث طلبہ آن لائن کلاسز میں شرکت سے محروم ہیں جبکہ فری لانسرز اور آن لائن کاروبار سے وابستہ ہزاروں افراد شدید ذہنی دباؤ اور معاشی نقصان کا شکار ہیں۔

متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے انٹرنیٹ کی بندش کو "دیجیٹل ناکہ بندی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو سیکیورٹی اور بنیادی شہری سہولیات کے درمیان توازن قائم رکھنا ہوگا۔

ڈیجیٹل ماہرین کے مطابق بلوچستان میں انٹرنیٹ کی بندش ایک معاشی اور تعلیمی بحران کو جنم دے سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک بھر میں آن لائن سروسز کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس 15 اگست تک معطل رہنے کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!