بھارتی معیشت پر امریکی ایٹمی وار: ٹرمپ کا 50 فیصد ٹیرف نافذ، بھارت پر معاشی بم گرا دیا

نئی دہلی / واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر معاشی دباؤ بڑھاتے ہوئے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد بھارتی معیشت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کا دورہ، ایگلیٹ اور کمانڈو کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

بھارتی میڈیا کے مطابق، انڈیا ٹوڈے نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ نے بھارت پر 50 فیصد درآمدی محصولات نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیصلہ 24 گھنٹوں کے اندر نافذ العمل ہوگا، جبکہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے، جس پر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے یہ سخت اقدام بھارت کی جانب سے روس سے تیل اور دفاعی سازوسامان کی مسلسل خریداری پر اٹھایا گیا ہے، جس پر امریکا نے پہلے بھی کئی بار برہمی کا اظہار کیا تھا۔ ٹرمپ نے بھارت کو دنیا کے ان ممالک میں شمار کیا ہے جو سب سے زیادہ ٹیرف عائد کرتے ہیں، اور امریکی مصنوعات پر غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں ڈالتے ہیں۔

انہوں نے بھارت کی روس سے توانائی خریداری کو عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت، روس کا سب سے بڑا توانائی خریدار بن چکا ہے، جو امریکی مفادات کے خلاف ہے۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ 50 فیصد ٹیرف کے ساتھ بھارت پر اضافی جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، جس کی نوعیت اور رقم کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت پر نافذ 25 فیصد ٹیرف کو مزید بڑھایا جائے گا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں اضافی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس اقدام نے نہ صرف نئی دہلی کی اقتصادی پالیسیوں کو دباؤ میں ڈال دیا ہے بلکہ عالمی منڈی میں بھارتی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور برآمدات میں کمی کے خدشات بھی جنم لے چکے ہیں۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “بھارتی معیشت پر امریکی ایٹمی وار: ٹرمپ کا 50 فیصد ٹیرف نافذ، بھارت پر معاشی بم گرا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!