اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی — اسٹیل ٹاؤن پولیس نے دورانِ گشت گلشن حدید فیز ٹو کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Mochi Mor’s Open Drain | Karachi in Danger | Mayor Murtaza Wahab Missing?

گرفتار ملزم کی شناخت محمد زبیر ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقے میں مختلف مقامات پر مضر صحت گٹکا ماوا فروخت کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے گٹکا ماوا اور فروخت شدہ رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ملزم کے نیٹ ورک یا دیگر سہولت کاروں کا بھی پتہ لگایا جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!