کراچی میں آن لائن منشیات فروشی کرنے والے دو ملزمان گرفتار، کرسٹال اور آئس برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ کے احکامات پر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) اور سی آئی اے پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایس آئی یو نے کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر سے آن لائن منشیات کی ڈیلیوری میں ملوث دو ملزمان شہباز علی اور حمزہ کو گرفتار کرلیا۔

پانچ سال میں سندھ میں 545 خواتین قتل، 622 نے خودکشی کی: وومن ایکشن فورم کی رپورٹ “زخم گننا” کا انکشاف

ایس ایس پی ایس آئی یو محمد شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان ساؤتھ اور ایسٹ کراچی کے مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے منشیات کی ترسیل میں ملوث تھے۔ یہ افراد واٹس ایپ پر آرڈر لے کر گاہک سے لوکیشن شیئر کرواتے اور رقم آن لائن بینکنگ کے ذریعے وصول کرتے تھے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک پاؤ سے زائد کرسٹال تنزانیہ اور آئس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں کے خلاف ایس آئی یو تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

شعیب میمن نے بتایا کہ گرفتار افراد جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ذرائع کا استعمال کرکے منشیات فروشی جیسے سنگین جرم کو پھیلانے کی کوشش کررہے تھے، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے ان کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!