کراچی: تھانہ فرئیر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی دورانِ چیکنگ مشکوک گاڑی روکنے پر عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق، مشتبہ گاڑی پر سرکاری نوعیت کی جعلی نمبر پلیٹ نصب تھی۔ ڈرائیور سے گاڑی کے قانونی کاغذات طلب کیے گئے، مگر وہ کوئی دستاویزات پیش نہ کر سکا۔ مزید تصدیق پر گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ثابت ہوئی۔
پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور ارسلان ولد محمد امان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ فرئیر میں ایف آئی آر نمبر 237/2025 بجرم دفعات 170 اور 171 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ساؤتھ کراچی کے مطابق، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔