سندھ میں نئی سیکیورٹی نمبر پلیٹس کی تنصیب کی مہلت 31 اکتوبر 2025 تک بڑھا دی گئی

کراچی: سندھ حکومت نے گاڑیوں کے لیے سیکیورٹی فیچر سے لیس نئی نمبر پلیٹس کی تنصیب کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے، اب شہریوں کو 31 اکتوبر 2025 تک یہ پلیٹس لگوانے کی مہلت مل گئی ہے۔

ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن 37 ہزار ڈالر برآمد

یہ فیصلہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کیا گیا جنہیں صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس مکیش کمار چاولہ نے ملاقات کے دوران منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے شہری سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیڈ لائن میں توسیع کی ہدایت کی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق، پرانی ڈیڈ لائن 14 اگست تھی جسے بڑھا کر اب 31 اکتوبر کر دیا گیا ہے۔

مکیش چاولہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئی سیکیورٹی نمبر پلیٹس "سیف سٹی پراجیکٹ” کا حصہ ہیں اور ان سے گاڑیوں کی شناخت اور سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے گا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نمبر پلیٹس کے اجرا کا اختیار صرف سرکاری اداروں کے پاس ہے اور کوئی بھی شخص یا دکاندار اپنی طرف سے نمبر پلیٹ جاری نہیں کر سکتا۔

اس موقع پر مکیش چاولہ نے محکمہ نارکوٹکس کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ حالیہ مہینوں میں سات ارب روپے مالیت کی منشیات ضبط کی گئی ہے، جو ایک غیرمعمولی کامیابی ہے۔

چیف وہپ کی حیثیت سے انہوں نے پارٹی ارکان کی سندھ اسمبلی میں حاضری اور قانون سازی میں سرگرم شرکت کی رپورٹ بھی چیئرمین کو پیش کی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ میں نئی سیکیورٹی نمبر پلیٹس کی تنصیب کی مہلت 31 اکتوبر 2025 تک بڑھا دی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!