کراچی (کرائم رپورٹر) عزیزآباد پولیس نے ایف بی ایریا بلاک 8 میں ہوائی فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دورانِ گشت فائرنگ کی آواز سن کر فوری طور پر کارروائی کی گئی، اور پولیس موبائل مکان نمبر 1387 کے سامنے پہنچی تو ایک شخص کو گلی میں فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت سید ریحان عرف مانی ولد سید اقرار حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 433/2025 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

