ڈائریکٹر ضیاء اور کشن چند کا نیا کارنامہ! ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کی کھلی چھوٹ

کراچی (نمائندہ خصوصی) — سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے اعلیٰ افسران ایک بار پھر شہر قائد کے شہریوں کو غیر قانونی تعمیرات کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ڈائریکٹر سینٹرل ضیاء اور ڈپٹی ڈائریکٹر کشن چند نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا غیر قانونی "سسٹم” دوبارہ فعال کر دیا ہے، جس کے ذریعے بغیر کسی قانونی منظوری کے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

یومِ آزادی پر “معرکۂ حق” شجرکاری مہم کا آغاز، اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد کا ماحولیاتی تحفظ پر زور

ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، بفرزون اور نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں درجنوں غیر قانونی عمارتیں تعمیر ہو رہی ہیں۔ متاثرہ پلاٹوں کی تفصیل کچھ یوں ہے:

پلاٹ نمبر P-555، بلاک S، نارتھ ناظم آباد: گراؤنڈ پلس تین منزلہ غیر قانونی عمارت
پلاٹ نمبر A-900، بلاک H: غیر قانونی پورشنز کی تعمیر
پلاٹ نمبر R-806، سیکٹر 15-A، بفرزون: غیر قانونی دکانیں اور رہائشی یونٹس

شہریوں کا کہنا ہے کہ SBCA کے افسران باقاعدہ نقشے دکھا کر تعمیراتی کام کے لیے "ٹائم” لے رہے ہیں، جبکہ عوام کو یہ جھوٹی یقین دہانی کرائی جا رہی ہے کہ یہ سب اعلیٰ سطح پر منظور شدہ ہے۔ یہاں تک کہ ڈی جی SBCA اور ڈاکٹر عاصم حسین کا نام استعمال کر کے تعمیرات کو جائز قرار دیا جا رہا ہے۔

علاقہ مکینوں نے انکشاف کیا ہے کہ صرف چند لاکھ روپے دے کر تعمیراتی اجازت حاصل کی جا سکتی ہے، اور کوئی ادارہ کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔ یہ صورتحال اُس وقت مزید سنگین ہو جاتی ہے جب یہ یاد دلایا جائے کہ ماضی میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئی تھیں۔

اب اہم سوالات یہ ہیں:
کیا حکومت سندھ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں؟
 کیا DG SBCA اس سارے عمل سے بے خبر ہے یا خاموش تماشائی؟
 کیا کراچی ایک بار پھر بلڈنگ مافیا کے حوالے کر دیا گیا ہے؟

شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہر کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “ڈائریکٹر ضیاء اور کشن چند کا نیا کارنامہ! ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کی کھلی چھوٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!