کراچی (رپورٹر خصوصی) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد نے اپنے سب ڈویژن میں جشنِ آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم "معرکۂ حق” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
انوش فاؤنڈیشن کا فلاحی مشن، کراچی سے راشن کی تقسیم کا آغاز
یہ مہم محکمہ جنگلات اور کے ایم سی کے پارک ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے شروع کی گئی، جبکہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل نے درجنوں پودوں کی فراہمی اور شجرکاری میں عملی معاونت فراہم کی۔
افتتاحی تقریب میں سول سوسائٹی، علاقہ مکینوں اور مختلف فلاحی تنظیموں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حمیر احمد نے کہا:
"شہر کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز کے تناظر میں شجرکاری اب ترجیح نہیں، بلکہ ضرورت بن چکی ہے۔ درختوں کا اضافہ نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ درجہ حرارت کو بھی کنٹرول میں لانے میں مدد دے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ 78واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جائے گا، اور "معرکۂ حق” مہم دراصل حب الوطنی اور ماحول دوستی کا امتزاج ہے۔
مہم کے دوران شہریوں میں مفت پودے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں، جس کے لیے ایک خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم کو صرف حکومتی عمل نہ سمجھیں بلکہ ذاتی، سماجی اور قومی ذمہ داری کے طور پر اس میں بھرپور حصہ لیں۔
