ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش، آج اہم ملاقاتیں اور پاک ایران بزنس فورم ہوگا

اسلام آباد: ایران کے صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں وزیراعظم ہاؤس آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا اور وفود کا تعارف کروایا۔

حج 2026: غیر رجسٹرڈ عازمین کے لیے بھی خوشخبری، 11 اگست سے درخواستیں جمع کرانے کی اجازت

ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں پودا لگا کر ماحول دوست جذبے کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج اسلام آباد میں صدر مملکت، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، توانائی، سلامتی، علاقائی صورتِ حال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وفود کی سطح پر مذاکرات میں مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پاک ایران مشترکہ بزنس فورم کا اہم اجلاس بھی آج اسلام آباد میں ہوگا، جس سے وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان خطاب کریں گے۔ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مشترکہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی۔

یہ دورہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان معاشی و سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی جانب اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش، آج اہم ملاقاتیں اور پاک ایران بزنس فورم ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!