آئی ایس پی آر سمر کیمپ کے طلبہ کا پاکستان نیول اکیڈمی کا دورہ، تربیت، ڈسپلن اور عزم کا عملی مشاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں جاری آئی ایس پی آر سمر کیمپ کے تحت طلبہ نے پاکستان نیول اکیڈمی کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہیں نیول کیڈٹس کی تربیت، ڈرل، اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے افسران کا شہداء پولیس کے گھروں کا دورہ، خراجِ عقیدت و دعوت نامے پیش

طلبہ نے اکیڈمی میں جاری کیڈٹ کورسز، تربیتی مراحل، اور ڈسپلن کا مشاہدہ کیا اور نیوی کے پروفیشنل پروگرامز کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔

طلبہ نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا:

"آج نیول اکیڈمی کا دورہ ہمارے لیے زندگی کا ایک یادگار دن ہے۔ پاک بحریہ کے کیڈٹس کی تربیت، وقار، اور کردار نے ہمیں بے حد متاثر کیا۔ ہماری پاک افواج دنیا کی بہترین افواج ہیں۔”

طلبہ نے آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

"ہمیں نیول اکیڈمی جیسے اہم ادارے کو اس قدر باریک بینی اور تفصیل سے وزٹ کرنے کا موقع ملا جو ناقابلِ فراموش تجربہ ہے۔”

طلبہ نے پاک بحریہ کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ:

"ٹھاٹھیں مارتے سمندری محاذ کے یہ باوقار Silent Guys دراصل دشمن کے لیے بنیانِ مرصوص بن کر کھڑے ہوتے ہیں۔”

یہ دورہ نہ صرف طلبہ کے لیے تعلیمی و پیشہ ورانہ طور پر مفید ثابت ہوا بلکہ انہیں مستقبل میں افواجِ پاکستان کا حصہ بننے کے لیے تحریک بھی فراہم کر گیا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “آئی ایس پی آر سمر کیمپ کے طلبہ کا پاکستان نیول اکیڈمی کا دورہ، تربیت، ڈسپلن اور عزم کا عملی مشاہدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!