کلفٹن پولیس کی بڑی کارروائی: اشتہاری و سزا یافتہ منشیات فروش ارقم پٹھان گرفتار، چرس برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر) تھانہ کلفٹن پولیس نے اسپیشل برانچ کی فراہم کردہ معلومات پر گیٹگری "B” میں شامل اشتہاری و سزا یافتہ منشیات فروش ارقم پٹھان ولد صلاح الدین کو کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔

سی ویو پر دل دہلا دینے والا واقعہ: باپ نے دو بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی، ریسکیو آپریشن جاری

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق، کارروائی مخبرِ خاص کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران ملزم سے 1350 گرام چرس بھی برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم عرصہ دراز سے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں پارٹیوں کے دوران نشہ آور مواد کی فروخت میں ملوث رہا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق، ارقم پٹھان ایک عادی جرائم پیشہ شخص ہے جو پہلے بھی کئی بار منشیات، اسلحہ، ڈکیتی اور اقدامِ قتل جیسے سنگین مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ درج ذیل ہے:

  • مقدمہ نمبر 278/2019، دفعہ 381-A (تھانہ لیاقت آباد)

  • مقدمہ نمبر 296/2019، دفعہ 6/9C (تھانہ نیو کراچی)

  • مقدمہ نمبر 45/2020، دفعہ 23-1A (تھانہ نارتھ ناظم آباد)

  • مقدمہ نمبر 46/2020، دفعہ 6/9B (تھانہ نارتھ ناظم آباد)

  • مقدمہ نمبر 199/2022، دفعہ 6/9C (تھانہ پاپوش نگر)

  • مقدمہ نمبر 319/2022، دفعات 147/149/337A (تھانہ نیو کراچی)

  • مقدمہ نمبر 05/2025، دفعات 324/34 (تھانہ میمن گوٹھ)

  • مقدمہ نمبر 468/2024، دفعہ 395 (تھانہ بوٹ بیسن)

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم مقدمہ نمبر 468/2024 میں عدالت سے اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے جبکہ مقدمہ نمبر 296/2019 میں عدالت سے سزا یافتہ بھی ہے۔

ملزم کے خلاف تازہ مقدمہ نمبر 433/2025 بجرم دفعہ 9(1)3C CNSA کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اس کے نیٹ ورک سے جڑے دیگر ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کلفٹن پولیس کی بڑی کارروائی: اشتہاری و سزا یافتہ منشیات فروش ارقم پٹھان گرفتار، چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!