ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، 9 گٹکا/ماوا سپلائرز گرفتار، 52.9 کلو گرام ممنوعہ مواد برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گٹکا/ماوا کی فروخت میں ملوث گروہوں کے خلاف کامیاب ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 9 عادی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے 52.9 کلوگرام ممنوعہ گٹکا/ماوا برآمد کرلیا گیا۔

صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ سے امریکی قونصل خانے کے وفد کی ملاقات، لنکن کارنرز میں سہولیات بہتر بنانے پر تبادلہ خیال

پولیس کے مطابق گرفتاریاں تھانہ گارڈن، چاکیواڑہ، عیدگاہ اور نیپئر کی حدود میں کی گئیں، جہاں ملزمان کے خلاف پہلے سے شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ ملزمان کی شناخت آصف حسین، موتی، رام چند، عبد الستار، کبیر، خالد احمد، شہروز عرف شہزاد بکری، عمیر اور وارث کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام ملزمان عادی مجرمان ہیں اور اس سے قبل بھی گٹکا/ماوا کی فروخت کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ خاص طور پر ملزم شہروز عرف شہزاد بکری پہلے ہی دو مقدمات میں نامزد رہ چکا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں مختلف مقامات پر منصوبہ بندی کے تحت کی گئیں اور اس کارروائی کا مقصد شہر میں مضر صحت گٹکا و ماوا کے کاروبار کا مکمل خاتمہ ہے۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2025 07 31 at 4.20.34 PM

61 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، 9 گٹکا/ماوا سپلائرز گرفتار، 52.9 کلو گرام ممنوعہ مواد برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!