کراچی میں مضر صحت گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ، 600 کلو سے زائد مواد برآمد، ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ پیرآباد کی حدود میں پٹھان کالونی میں قائم مضر صحت گٹکا ماوا بنانے والے ایک بڑے کارخانے پر چھاپہ مارا۔ ایس ایس پی سی آئی اے محمد شعیب میمن کے مطابق چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا، بھیگی ہوئی چھالیہ، تمباکو اور ماوا برآمد کرلیا گیا، جس کا وزن 600 کلو سے زائد ہے۔

دھابیجی اور حب پمپنگ اسٹیشنز سے پانی کی فراہمی بحال، مرمتی کام مکمل

پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گٹکا اور ماوا تیار کرنے والی مشینری اور پیکنگ کا ساز و سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ چھاپے کے دوران فیکٹری کا مالک ملزم عادل ولد ابراہیم گرفتار کر لیا گیا، جس کے خلاف اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

شعیب میمن نے بتایا کہ مضر صحت گٹکا اور ماوا انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور پولیس شہر میں اس ناسور کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں مضر صحت گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ، 600 کلو سے زائد مواد برآمد، ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!