قانون سے بالاتر کوئی نہیں منصفانہ ٹرائل یقینی بنایا جائے شبلی فراز کا چیف جسٹس کو خط

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام ایک اہم خط تحریر کیا ہے، جس میں انہوں نے آئین کی بالادستی، منصفانہ ٹرائل کے حق، اور شفاف عدالتی عمل کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
کراچی غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی ناکام بلڈر مافیا کا حملہ پولیس خاموش تماشائی

خط کے متن کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 10 اے ہر شہری کو منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، اور اس کی خلاف ورزی کسی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کے بغیر انصاف کا حصول ممکن نہیں، عدلیہ آئین کی محافظ ہے اور اسے کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنے چاہئیں۔

شبلی فراز نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ پولیس اور پراسیکیوشن کے کردار کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، تاکہ جانبداری کے تمام شکوک دور ہو سکیں۔

انہوں نے زور دیا کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق تمام مقدمات کا جائزہ آئینی اصولوں کے مطابق لیا جائے، اور ان مقدمات میں شفافیت، میڈیا کی آزاد رسائی اور بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔

قائد حزب اختلاف نے مطالبہ کیا کہ مشکوک نوعیت کے تمام مقدمات کو دوبارہ کھولا جائے تاکہ متاثرہ فریقین کو انصاف مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور عدل کا تحفظ عدلیہ کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے، جسے ہر حال میں پورا کیا جانا چاہیے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “قانون سے بالاتر کوئی نہیں منصفانہ ٹرائل یقینی بنایا جائے شبلی فراز کا چیف جسٹس کو خط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!