بھارت عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان استحکام و امن کا ضامن ہے – (ر) لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید

راولپنڈی: سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت خطے اور عالمی سطح پر امن کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان نے اپنے عملی اقدامات سے ایک ذمہ دار اور امن دوست ریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

انسداد ہیضہ قومی پروگرام کا آغاز، صحت کے نظام کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال

وہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جس میں مختلف جامعات کے طلباء نے شرکت کی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں قومی شعور بیدار کرنے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان منحرف اور انتہاپسند نظریات کے خلاف ایک مضبوط فصیل ہے، اور عالمی امن کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم خصوصاً نوجوان نسل کو پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور دفاع میں مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہی نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور ان کی صلاحیتیں قومی استحکام کی ضمانت بن سکتی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تاریخ، قومی سلامتی، اور جدید چیلنجز سے آگاہی حاصل کریں تاکہ مستقبل میں پاکستان کی قیادت مؤثر ہاتھوں میں ہو۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “بھارت عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان استحکام و امن کا ضامن ہے – (ر) لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!