ایف آئی اے بلوچستان کی بڑی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 افراد گرفتار

کوئٹہ: ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایات پر ایف آئی اے بلوچستان زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

سرجانی ٹاؤن میں منشیات فروشی کرنے والا میاں بیوی گرفتار، چرس اور نقد رقم برآمد

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں محمد رمضا، احمد، عبدالکریم، خیر محمد، عبد الاحد، رحمت اللہ، عبدالباقی، علاؤالدین، عبدالمالک، عبدالصمد، سید گل، مہدی، سعید خان، حاجی نذیر، حاجی عبد الواحد اور اسداللہ شامل ہیں۔

کارروائیاں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عمل میں لائی گئیں، جن کے دوران ملزمان کے قبضے سے 39 لاکھ 61 ہزار پاکستانی روپے جبکہ غیر ملکی کرنسی میں 6047.9 ملین ایرانی ریال، 15 لاکھ 56 ہزار عراقی دینار، 8800 افغانی، 1000 کورین وان، 400 ترک لیرا اور 144 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔

کارروائی کے دوران متعدد موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے متعلق کوئی تسلی بخش وضاحت نہ دے سکے۔

تمام گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے مزید عناصر کو بے نقاب کیا جا سکے۔

ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کرنسی لین دین اور حوالہ ہنڈی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ملک گیر آپریشن جاری رہے گا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے بلوچستان کی بڑی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 افراد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!