سرجانی ٹاؤن میں منشیات فروشی کرنے والا میاں بیوی گرفتار، چرس اور نقد رقم برآمد

کراچی: ضلع ویسٹ پولیس نے تھانہ سرجانی ٹاؤن کی حدود گلشنِ سرجانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا حلف اٹھا لیا
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق، پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون اور ایک مرد ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد بشیر ولد محبوب اور اس کی اہلیہ پروین زوجہ محمد بشیر کے طور پر ہوئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق، ملزمہ کا نام پہلے سے ہی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھا۔

کارروائی کے دوران 1027 گرام (ایک کلو سے زائد) چرس اور منشیات کی فروخت سے حاصل شدہ نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق، ملزمان علاقے میں منظم انداز میں منشیات فروشی میں ملوث تھے اور ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ نیٹ ورک کے دیگر عناصر تک بھی پہنچا جا سکے۔

One thought on “سرجانی ٹاؤن میں منشیات فروشی کرنے والا میاں بیوی گرفتار، چرس اور نقد رقم برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!